ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کی ادارے کے ملازمین کے ساتھ گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان بیت المال جیسے ملک گیر فلاحی ادارے کو بہتر اور فعال بنانے کی جو اہم ذمہ داری سونپی ہے اسے اپنا مذہبی اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کروں گا ۔ پاکستان بیت المال کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان بیت المال جیسے ملک گیر فلاحی ادارے کو بہتر اور فعال بنانے کی جو اہم ذمہ داری سونپی ہے اسے اپنا مذہبی اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کروں گا ۔ پاکستان بیت المال کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ کے ملازمیں کے ساتھ تعارفی اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ملک کے پسماندہ طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی لانے کے جذبے کے ساتھ پاکستان بیت المال میں آیا ہوں۔انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان بیت المال جیسے ملک گیر فلاحی ادارے کو فعال بنانے کے لئے پر عزم ہیں اور انھوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی ہے ۔