اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کی پرُ زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج نہتے معصوم شہریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام تر مظالم کے باوجود غیور و بہادر کشمیری عوام کا حق خودارادیت اور پاکستان سے وابستگی کا اظہار قابل دید ہے جس کو پوری پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر سے متعلق ایک متحرک پالیسی پر کاربند ہے۔








