اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے پاکستان اور اومان کے درمیان اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک اپنی جغرافیائی قربت کو سامنے رکھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیں۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی کہ گوادر اور مسقط کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ …
چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی اومان کے سفیر شیخ محمد عمر احمد الامرہون سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے پاکستان اور اومان کے درمیان اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک اپنی جغرافیائی قربت کو سامنے رکھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیں۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی کہ گوادر اور مسقط کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے بحری راستے کے ذریعے معاشی سرگرمیوںمیں تیزی لائی جا سکتی ہے اور دونوں ملک اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اور سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کے ذریعے ان مقاصد کو آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار اومان کے سفیر شیخ محمد عمر احمد الامرہون سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور اومان آپس میں تاریخی ،ثقافتی اور سماجی مماثلتوں میںجڑے ہوئے ہیں اوردونوں ملک اقتصادی روابط کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں ۔








