اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ غیر ملکی ملازمت کی منزل کے اعتبار سے قطر جانے کے خواہشمندوں کے لئے خصوصی سہولت مرکز قائم کیا جا رہا ہے جس سے بیرون ملک افرادی قوت کو تقویت ملے گی اور آجر کی طرف سے استحصال کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ گزشتہ روز ”اے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ غیر ملکی ملازمت کی منزل کے اعتبار سے قطر جانے کے خواہشمندوں کے لئے خصوصی سہولت مرکز قائم کیا جا رہا ہے جس سے بیرون ملک افرادی قوت کو تقویت ملے گی اور آجر کی طرف سے استحصال کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ گزشتہ روز ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ تارکین وطن کے لئے خصوصی سہولت مرکز کے قیام سے پاکستانی ورکرز کو ویزے کے حصول میں بھی آسانی پیدا کی جائے گی اور ان کے قطر میں قانونی حقوق اور تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ ترسیلات زر کی قانونی طریقوں سے منتقلی کے لئے بھی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی حکومت نے اس سلسلے میں سہولت مراکز کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔








