اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفا قی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کے ہر شہری کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدا مات کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک جامع منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، حکومت …
موجودہ حکومت ملک کے ہر شہری کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدا مات کر رہی ہے، مخدوم خسروبختیار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفا قی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کے ہر شہری کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدا مات کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک جامع منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، حکومت ملک کو درپیش پانی کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے کے لئے پر عزم ہے، وزیراعظم عمران خان عوام سے دیا مر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے لئے چندہ کی اپیل کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اس شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو صاف پانی مہیا کرنا بہت ضروری ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے67ارب50 کروڑ36 لاکھ25 ہزار روپے کا لاہور میں پانی کی فراہمی اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کے تحت باقاعدہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، اس منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیاگیا۔








