اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ سکیم کے تحت 2018ءمیں فریضہ حج ادا کرنے والے تمام حاجیوں سے کہا ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2018ءتک اپنے متعلقہ ٹور آپریٹر کی کارکردگی سے وزارت کو آگاہ کریں۔ وزار ت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ہر سال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین حج اور ٹور آپریٹرز کمپنی کے درمیان طے پانے والے حج …
وزارت مذہبی امور کی پرائیویٹ سکیم کے تمام حاجیوں کو اپنے متعلقہ ٹور آپریٹر کی کارکردگی سے وزارت کو آگاہ کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ سکیم کے تحت 2018ءمیں فریضہ حج ادا کرنے والے تمام حاجیوں سے کہا ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2018ءتک اپنے متعلقہ ٹور آپریٹر کی کارکردگی سے وزارت کو آگاہ کریں۔ وزار ت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ہر سال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین حج اور ٹور آپریٹرز کمپنی کے درمیان طے پانے والے حج معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر سے 5 فیصد پرفارمنس گارنٹی جمع کی جاتی ہے جو کہ حج سے واپسی پر حجاج کرام کی تسلی بخش رپورٹ کے بعد ہی انہیں واپس کی جاتی ہے لہٰذا وزارت نے تمام حجاج کرام جنہوں نے پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کیا ہے سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ 31 اکتوبر تک سیکشن آفیسر مانیٹرنگ کو ٹور آپریٹرز کی کارکردگی کے بارے میں اپنی رپورٹ سے آگاہ کریں۔








