اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان، ہکلہ موٹروے کا تعمیراتی کام پورے زور وشور سے جاری ہے۔ محکمہ قومی شاہرات کے مطابق 285 کلومیٹر طویل ڈیرہ اسماعیل خان۔ہکلہ موٹر وے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔ یہ موٹر وے رواں سال کے آخر تک 129 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی۔ موٹر وے سے …
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان، ہکلہ موٹروے کا تعمیراتی کام پورے زور وشور سے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان، ہکلہ موٹروے کا تعمیراتی کام پورے زور وشور سے جاری ہے۔ محکمہ قومی شاہرات کے مطابق 285 کلومیٹر طویل ڈیرہ اسماعیل خان۔ہکلہ موٹر وے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔ یہ موٹر وے رواں سال کے آخر تک 129 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی۔ موٹر وے سے ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے ہکلہ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کو ےارک رحمانی خیل سیکشن، رحمانی خیل ۔ کوٹ بیلیاں سیکشن، کوٹ بیلیاں۔تراپ سیکشن ، تراپ ۔ پنڈی گھیب سیکشن اور پنڈی گھیب۔ ہکلہ انٹرچینج سیکشن سمیت پانچ مراحل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔








