اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین خان گنڈ ا پور سے ملاقا ت کر کے انہیں وفاقی کابینہ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر سردار مسعود خان اور وفاقی وزیر امور کشمیر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مجموعی صورتحال سمیت …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین خان گنڈ ا پور سے آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ملاقا ت اور وزارت کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین خان گنڈ ا پور سے ملاقا ت کر کے انہیں وفاقی کابینہ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر سردار مسعود خان اور وفاقی وزیر امور کشمیر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مجموعی صورتحال سمیت بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری عوام کے قتل و غارت ، غیر قانونی حراستوں سمیت انسانیت کے خلاف دیگر جرائم پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدارتی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر سردار مسعود خان نے ملاقات کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر جاندار اور دو ٹوک موقف اختیار کرنے، کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








