چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جیتنے پر مبارک باد

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے جیت ان کا مقدر بنی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے جیت ان کا مقدر بنی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میںریکارڈ مارجن سے جیت سے نا صرف ملک وقوم کا نام روشن ہوا ہے بلکہ اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ فتوحات کا یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہے گا اور قومی ٹیم کامیابیوں کے اس سفر پر گامزن رہے گی۔ انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید خبریں