حکومت بدلتے ہوئے ماحول اور ضرورت کے تحت کسی بھی جگہ اپنا فیصلہ تبدیل کر سکتی ہے ، زرتاج گل وزیر

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت بدلتے ہوئے ماحول اور ضرورت کے تحت کسی بھی جگہ اپنا فیصلہ تبدیل کر سکتی ہے لیکن مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارے مخالفین جو مرضی کہیں ہمارے ”یوٹرنز“ عمومی طور پر حکمت عملی کی …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت بدلتے ہوئے ماحول اور ضرورت کے تحت کسی بھی جگہ اپنا فیصلہ تبدیل کر سکتی ہے لیکن مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارے مخالفین جو مرضی کہیں ہمارے ”یوٹرنز“ عمومی طور پر حکمت عملی کی تبدیلی کے بارے میں ہیں، ہم ابھرتی ہوئی حکمت عملی کے لئے بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق تبدیلی لا رہے ہیں۔ فاٹا کے انضمام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے خطے کے لوگوں کو صوبہ کے برابر سماجی حیثیت حاصل ہوگی۔