سعودی حکام کی جانب سے دو سال کے دوران دوبارہ عمرے پر عائد اضافی فیس ختم ہونے کی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ، ترجمان وزارتِ مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)سعودی حکام کی جانب سے دو سال کے دوران دوبارہ عمرے پر عائد اضافی فیس ختم ہونے کی باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔ پاکستانی عمرہ زائرین کو اضافی عمرہ فیس سے استثنیٰ کی درخواست پر سعودی حکومت کے جواب کا انتطار ہے۔ یہ بات ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے ایک وضاحتی بیان میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے دو سال کے دوران …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)سعودی حکام کی جانب سے دو سال کے دوران دوبارہ عمرے پر عائد اضافی فیس ختم ہونے کی باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔ پاکستانی عمرہ زائرین کو اضافی عمرہ فیس سے استثنیٰ کی درخواست پر سعودی حکومت کے جواب کا انتطار ہے۔ یہ بات ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے ایک وضاحتی بیان میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے دو سال کے دوران دوبارہ عمرہ کی ادائیگی پر تمام ممالک کے زائرین پر اضافی 2 ہزار ریال کی فیس لاگو کی تھی جس کا مقصد عمرہ زائرین کے انتظامات کو مزید بہتر بنانا اور بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنا تھا۔ تاہم ترکی اور مصر کی درخواست پر ان کے عمرہ زائرین کو دو سال میں دوبارہ عمرہ کرنے پر اضافی فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ مل چکا ہے۔ پاکستانی عمرہ زائرین کی مشکلات اور تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی وزیر اطلاعات اور سعودی سفیر کے سامنے فیس کے خاتمے معاملہ اٹھایا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سے ملاقات میں پاکستانی عمرہ زائرین کو اضافی فیس سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جس پر سنجیدگی سے غور کی یقین دہانی کرائی گئی۔