افغان حکومت کی درخواست پر چمن اور طورخم کراسنگ پوائنٹس میں دوستی گیٹس دو دنوں کیلئے بند

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) افغان حکومت کی درخواست پر پاک افغان سرحد پر چمن اور طورخم کراسنگ پوائنٹس میں دوستی گیٹس دو دنوں کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ 19اور20 اکتوبر کو ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میںافغانستان کی حکومت کیساتھ تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں کراسنگ پوائنٹس ماسوائے ایمرجنسی کیسوں …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) افغان حکومت کی درخواست پر پاک افغان سرحد پر چمن اور طورخم کراسنگ پوائنٹس میں دوستی گیٹس دو دنوں کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ 19اور20 اکتوبر کو ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میںافغانستان کی حکومت کیساتھ تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں کراسنگ پوائنٹس ماسوائے ایمرجنسی کیسوں کے 19اور بیس اکتوبر کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔