سزہاﺅ/چین۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم 300 ارب ڈالر سے زائد ہے، بجلی کی طلب میں تیزی کے ساتھ اضافہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کے مزید مواقع پیدا کر رہا ہے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کیلئے 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری درکار ہو …
وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کی چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے وائس چیئرمین لیان وی لیانگ سے گفتگو

مزید خبریں
سزہاﺅ/چین۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم 300 ارب ڈالر سے زائد ہے، بجلی کی طلب میں تیزی کے ساتھ اضافہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کے مزید مواقع پیدا کر رہا ہے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کیلئے 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری درکار ہو گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے وائس چیئرمین لیان وی لیانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمر ایوب خان نے بیلٹ اینڈ روڈ انرجی وزارتی کانفرنس میں مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ چین کی مثالی قیادت میں یہ کانفرنس علاقائی توانائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے لیان وی لیانگ کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی توانائی کی ترجیحات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں بجلی کی تقسیم کے نظام میں 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری درکار ہے جبکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔ عمر ایوب خان نے لیان وی لیانگ کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی۔








