وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ٹیلی فون پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں طویل المدتی امن و استحکام کے حصول کیلئے افغانستان کیساتھ کام جاری رکھے گا، علاقائی امن اور اقتصادی ترقی افغانستان میں مکمل امن و استحکام سے منسلک ہے، افغانستان میں پارلیمانی انتخابات ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں طویل المدتی امن و استحکام کے حصول کیلئے افغانستان کیساتھ کام جاری رکھے گا، علاقائی امن اور اقتصادی ترقی افغانستان میں مکمل امن و استحکام سے منسلک ہے، افغانستان میں پارلیمانی انتخابات ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے یہ باتیں جمعہ کو اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ وزیر خارجہ نے گزشتہ روز قندھار میں دہشت گرد حملے میں گورنر، پولیس اور انٹیلی جنس سربراہ سمیت سینئر افغان رہنماﺅں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے اللہ تعالی سے دعا کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور عزیزوں کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے افغان بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور انکے دکھ اور درد میں برابر کا شریک ہے۔