اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایس۔400 میزائل سسٹم کی خریداری سے جنوبی ایشیاءمیں سٹریٹجک استحکام مزید عدم استحکام کا شکار اور خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا ۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی ایس ۔400میزائل سسٹم کی خریداری کثیر الجہتی ذرائع کے ذریعے بیلسٹک میزائل ڈیفنس(بی ایم ڈی)سسٹم کو حاصل کرنیکی کوششوں کا …
بھارت کی جانب سے ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری سے خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایس۔400 میزائل سسٹم کی خریداری سے جنوبی ایشیاءمیں سٹریٹجک استحکام مزید عدم استحکام کا شکار اور خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا ۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی ایس ۔400میزائل سسٹم کی خریداری کثیر الجہتی ذرائع کے ذریعے بیلسٹک میزائل ڈیفنس(بی ایم ڈی)سسٹم کو حاصل کرنیکی کوششوں کا حصہ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ا س سے خطے کا سٹریٹجک استحکام مزید عدم استحکام کا شکار اور خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا۔ مئی 1998میں دونوں ملکوں کی جانب سے ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان نے بی ایم ڈی سسٹمز کے حصول کیخلاف خطے میں سٹریٹجک رسٹرینٹ رجیم(ایس آر آر)پیشکش کی تھی۔بھارت کی جانب سے پیشکش کو مسترد کرنے پر پاکستان کو دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر مجبور کیا گیا، جو کسی بھی بی ایم ڈی سسٹم کو غیر موثر کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان ہر قسم کے ویپن سسٹم کے خطرات سے مکمل نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہم کم سے کم ڈیٹرنس برقرار رکھنے کی پالیسی سے متعلق ملکی دفاع کو یقینی بنانے اور مستقبل میں خطے میں سٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔








