کراچی۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ آخری بار آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں۔ہم نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹرانسپرنسی لائیں گے۔ اگلے 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27 فیصد کمی ہوگی۔کاروبار میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں، پاکستان …
وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کاپی ایس ایکس میں تقریب سے خطاب میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ آخری بار آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں۔ہم نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹرانسپرنسی لائیں گے۔ اگلے 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27 فیصد کمی ہوگی۔کاروبار میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو کراچی میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی قیادت زبردست کام کررہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، کاروبار میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں لیکن سرمایہ کاروں میں اعتماد اسٹاک مارکیٹ کے لیے ضروری ہے، معشیت بڑھے گی تو اسٹاک مارکیٹ کا حجم بھی بڑھے گا۔ البتہ معاشی لحاظ سے خطرے کی کوئی گھنٹی نہیں بج رہی، میڈیا میں اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بہت خراب نظر آرہی ہے مگر ایسا نہیں ہے۔








