وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی سے صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برا ئے داخلہ شہریارخان آفریدی سے صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے ملاقات کی۔ وزیر مملکت کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، امت مسلمہ کی بہتری اور اسلامی معاشروں کی ترقی میں جامعات کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برا ئے داخلہ شہریارخان آفریدی سے صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے ملاقات کی۔ وزیر مملکت کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، امت مسلمہ کی بہتری اور اسلامی معاشروں کی ترقی میں جامعات کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے کہ مسلم ممالک کی جامعات نوجوانان امت کو ٹیکنالوجی میں ترقی اور نئے عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم دیں۔ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے وزیر مملکت کو یونیورسٹی کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور انہیں شدت پسندی کی حوصلہ شکنی اور امن کی ترویج میں جامعہ کے کردار بارے آگا کیا۔

مزید خبریں