بیجنگ ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) چینی دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چیریٹی بازار کے بین الااقومی شرکاءنے پاکستانی مصنوعات کی بڑی پذیرائی کی اور بڑی تعداد میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیرخارجہ وان یائی نے بیجنگ کے نیشنل سٹیڈیم میں منعقدہ چیریٹی بازار کا دورہ کیا اور وہ پاکستان پویلین بھی گئے جہاں پر چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد، ان کی …
بیجنگ میں چیریٹی بازار کا انعقاد، بین الااقومی شرکاءنے پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی کی چینی وزیر خارجہ کی پاکستانی کھانوں ، دستکاریوں اور فٹ بالز میں گہری دلچسپی

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) چینی دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چیریٹی بازار کے بین الااقومی شرکاءنے پاکستانی مصنوعات کی بڑی پذیرائی کی اور بڑی تعداد میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیرخارجہ وان یائی نے بیجنگ کے نیشنل سٹیڈیم میں منعقدہ چیریٹی بازار کا دورہ کیا اور وہ پاکستان پویلین بھی گئے جہاں پر چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد، ان کی اہلیہ اور سفارتخانے کے دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے انسانیت کی مدد کرنے کی نوبل کاز کے لیے پاکستان کی چیریٹی بازار میں شرکت کو سراہا۔ وان یائی نے پاکستانی کھانوں ، دستکاریوں اور پاکستان کے بنے ہوئے فٹ بالز میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اس بازار کا اہتمام چینی وزارت خارجہ اور چائنا فاﺅنڈیشن آف پاورٹی ایلیویشن نے کیا تھا جس میں غیر ملکی سفارتخانوں ، بین الاقوامی اداروں اور کمپنیوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ چیریٹی بازار کے انعقاد سے غیر ملکی برادری ایک نوبل کاز کے لئے اکٹھی ہوئی ہے۔








