اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) قطر کا سفارتخانہ پاکستان کی افرادی قوت کی سہولت کیلئے خصوصی سہولت مرکز قائم کر رہاہے تاکہ پاکستانیوں کو ویزہ کے اجراءاور روزگار کے حصول میں معاونت فراہم کی جا سکے۔معاون خصوصی برائے ترقی انسانی وسائل اور سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ سہولت مرکز سے ویزہ کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی اور …
معاون خصوصی برائے ترقی انسانی وسائل اور سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) قطر کا سفارتخانہ پاکستان کی افرادی قوت کی سہولت کیلئے خصوصی سہولت مرکز قائم کر رہاہے تاکہ پاکستانیوں کو ویزہ کے اجراءاور روزگار کے حصول میں معاونت فراہم کی جا سکے۔معاون خصوصی برائے ترقی انسانی وسائل اور سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ سہولت مرکز سے ویزہ کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی اور زرمبادلہ کے حصول میں بھی اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی کاوشوں کے نتیجہ میں قطر کے سفارتخانہ نے سہولت مرکز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں پاکستانیوں کے روزگار کے حصول میں اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔








