اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد سمیت 7شہروں میں رجسٹریشن کا آغاز (کل) پیر سے ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں تین مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، فیصل آباد،کوئٹہ، سکھر،سوات ، مظفرآباد اور گلگت میں پہلے مرحلہ میں کم آمدنی والے افراد کے لئے رجسٹریشن کا آغاز (کل ) سے ہوگا جو 21دسمبر تک …
نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد سمیت 7شہروں میں رجسٹریشن کا آغاز (کل)ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد سمیت 7شہروں میں رجسٹریشن کا آغاز (کل) پیر سے ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں تین مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، فیصل آباد،کوئٹہ، سکھر،سوات ، مظفرآباد اور گلگت میں پہلے مرحلہ میں کم آمدنی والے افراد کے لئے رجسٹریشن کا آغاز (کل ) سے ہوگا جو 21دسمبر تک جا ری رہے گا۔ دیگر اضلاع میں رجسٹریشن کا اعلان 21دسمبر کے بعد کیا جائے گا۔ کوئٹہ اور اسلام آباد میں تین تین مراکز پر رجسٹریشن ہوگی۔ رجسٹریشن فارم کے ہمراہ 250روپے فیس جمع کرانی لازمی ہوگی۔








