وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے آٹھ کشمیری نو جوانوں کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی جانب سے آٹھ کشمیری نو جوانوں کو شہید کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے نشے میں چور کشمیروں پر بدترین تشدد ڈھا رہا ہے جس کا عالمی برادری کو فوری …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی جانب سے آٹھ کشمیری نو جوانوں کو شہید کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے نشے میں چور کشمیروں پر بدترین تشدد ڈھا رہا ہے جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہئیے ۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا صرف پچھلے چند دنوں میں بھارتی فوج درجنوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے لیکن عالمی برداری خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ، بھارتی فوج ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت نہتے کشمیروں کی نسل کشی میں مصروف ہے تاکہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو بھارت کے حق میں کیا جا سکے۔

مزید خبریں