اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی احتساب بیورو کی مجموعی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ اتوار کو نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیب نے اکتوبر 8سے 15تک گیلانی اور گیلپ کی جانب سے کرائے گئے سروے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں 59فیصد پاکستانیوں نے …
چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس، مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی احتساب بیورو کی مجموعی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ اتوار کو نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیب نے اکتوبر 8سے 15تک گیلانی اور گیلپ کی جانب سے کرائے گئے سروے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں 59فیصد پاکستانیوں نے نیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔سروے کے نتائج کو سراہتے ہوئے چئیرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب ملک میں ”احتساب ہر ایک کے لئے“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں پر 59 فیصد لوگوں کا اعتماد بلاتفریق کرپٹ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی نیب کی سنجیدہ کاوشوں کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے اور نیب کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے پرعزم ہے اور قوم کو اس حقیقت کا ادراک ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔








