پاکستان سرمایہ کاری کےلئے بہترین ملک ہے، سی پیک گیمز چینجر ثابت ہوگا،وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی نوشہرہ میں صحافیوں سے بات چیت

نوشہرہ۔21 اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن پاکستان کو دنیاکے نقشے پر باعزت اور باوقار ملک بنانا ہے،موجودہ معاشی بحران ہمیں ورثے میں ملاہے، ماضی میں حکمرانوںنے اپنی کرپشن اورکمیشن کی خاطر ملک کو تیس ہزار ارب روپے مقروض چھوڑا، اس قرض کوختم کر نے کےلئے ہمیں مجبوراً ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئے آئی ایم ایف …

نوشہرہ۔21 اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن پاکستان کو دنیاکے نقشے پر باعزت اور باوقار ملک بنانا ہے،موجودہ معاشی بحران ہمیں ورثے میں ملاہے، ماضی میں حکمرانوںنے اپنی کرپشن اورکمیشن کی خاطر ملک کو تیس ہزار ارب روپے مقروض چھوڑا، اس قرض کوختم کر نے کےلئے ہمیں مجبوراً ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئے آئی ایم ایف سے قرضہ لینا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ غریب عوام پر بوجھ نہ پڑے،آئی ایم ایف سے رجوع کرناہماری مجبوری ہے تاہم دیگر دوست ممالک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کےلئے بہترین ملک ہے، سی پیک گیمز چینجر ثابت ہوگا اس سے نہ صرف خیبرپختونخوا بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی کانیا دور شروع ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے نوشہرہ کے دورے کے موقع پر صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عمران خان، ایم پی اے ابراہیم خٹک بھی موجود تھے۔ پرویز خان خٹک نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیوں کے اجلاس بہت جلدطلب کریںگے، تحریک انصاف کی بھر پور کامیابی پر عوام اورکارکنوں کاشکریہ بھی ادا کریں گے۔ تمام کمیٹیوںکی مشاورت سے مستقبل کے فیصلے کریں اور ترقیاتی فنڈ کی ایک ایک پائی کارکنوں کی مشاورت سے خرچ ہوگی۔

مزید خبریں