اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوںبے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے نئے سلسلہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر حل کرے۔ وہ کلگام کے علاقے میں تشدد کی نئی لہر کے حوالے سے خبروں پر رد عمل کااظہار کررہے تھے …
وزیراعظم عمران خان کی مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی پرزور مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوںبے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے نئے سلسلہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر حل کرے۔ وہ کلگام کے علاقے میں تشدد کی نئی لہر کے حوالے سے خبروں پر رد عمل کااظہار کررہے تھے جن میں بھارتی افواج کے ساتھ جھڑپ میں کم و بیش 9 شہری شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ وزیراعظم نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کی جانب پیشرفت کا احساس کرے۔ یاد رہے کہ او آئی سی کے خودمختار مستقل انسانی حقوق کمیشن نے بھی اپنے ایک حالیہ بیان میں مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کی جاری لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔








