وزیراعظم کے نیا پاکستان اپنا گھر ہاوسنگ پروگرام کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے نیا پاکستان اپنا گھر ہاو¿سنگ پروگرام کاآغاز ہو گیا ہے، ملک بھر میں اس منصوبے کو شاندار عوامی پذیرائی ملی ہے اور لوگوں کی اس منصوبے میں گہری دلچسپی کے باعث نادرا کے مقرر کردہ سینٹرز پر صبح سے ہی لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔ نادرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عوام کی سہولت کے پیش نظر فارم …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے نیا پاکستان اپنا گھر ہاو¿سنگ پروگرام کاآغاز ہو گیا ہے، ملک بھر میں اس منصوبے کو شاندار عوامی پذیرائی ملی ہے اور لوگوں کی اس منصوبے میں گہری دلچسپی کے باعث نادرا کے مقرر کردہ سینٹرز پر صبح سے ہی لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔ نادرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عوام کی سہولت کے پیش نظر فارم 60 دنوں تک بشمول ہفتہ اتوار جمع کرائے جا سکیں گے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سہولت کے پیش نظر منتخب کردہ ضلعی ہاو¿سنگ پروگرام آفس میں تشریف لائیں تاکہ رش کہ باعث ان کو کسی قسم کی زحمت اٹھانی نہ پڑے۔ ہاو¿سنگ پروگرام کا یہ پہلا مرحلہ ہے جس میں سات مختص اضلاع میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمند حصہ لیں گے۔ خاندان میں صرف ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی۔

مزید خبریں