اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات اور انفارمیشن افسران پاکستان کا تشخص بناتے ہیں، پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کیلئے انفارمیشن افسران اپنا بھرپور کردار ادا کریں، جدید دنیا میں بیانیے کی جنگیں لڑی جا رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ابلاغ کی قوت اور اہمیت بخوبی سمجھتی ہے۔ وہ پیر کو پبلک ریلیشنز …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین کی پبلک ریلیشنز افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات اور انفارمیشن افسران پاکستان کا تشخص بناتے ہیں، پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کیلئے انفارمیشن افسران اپنا بھرپور کردار ادا کریں، جدید دنیا میں بیانیے کی جنگیں لڑی جا رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ابلاغ کی قوت اور اہمیت بخوبی سمجھتی ہے۔ وہ پیر کو پبلک ریلیشنز افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل اور وزارت کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اطلاعات کی بروقت، درست، مو¿ثر ترسیل انفارمیشن افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزارتوں میں اشتراک عمل اور معلومات تک رسانی کو مزید مربوط اور فعال بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن افسران حکومتی اقدامات عوام کے سامنے پیش کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں اور حکومت اور عوام میں رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن افسران عوام کو حقیقی تبدیلی سے آگاہ کرنے میں متحرک کردار ادا کریں۔








