وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کوئٹہ ائرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت

کوئٹہ۔22اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کرریلوے کے آمدن میں 10ارب روپے اضافہ کرونگا، وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی اہم ہے ،پاکستان ریلوے میں کسی کچی بستی کو نہیں گرایا جارہا ہے ،مسافروںکے کرایوں سے ریلوے کا خسارہ پورا نہیں ہوسکتا ہے ،ریلوے کے امور میں بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے …

کوئٹہ۔22اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کرریلوے کے آمدن میں 10ارب روپے اضافہ کرونگا، وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی اہم ہے ،پاکستان ریلوے میں کسی کچی بستی کو نہیں گرایا جارہا ہے ،مسافروںکے کرایوں سے ریلوے کا خسارہ پورا نہیں ہوسکتا ہے ،ریلوے کے امور میں بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے ،ٹرینوں سے منافع نہیں ملا تو 5گاڑیوں کو نجی شعبے کے حوالے کردینگے،کوئٹہ سے گوادرتک ٹرین چلانا میری خواہش سے کیونکہ گوادر دنیا کی ترقی کا راستہ کھولنے والا ہے ،بلوچستان سے چلنے والی دونوں ٹرینیں سستی کردی ہے ،یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ماضی کے حکمرانوں نے ملک کے معیشت کو تباہ کردیا ہے پاکستان ریلوے کو ایک سال میں خسارے سے نکال دینگے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے مسائل حل کرینگے مگر ابھی کھڑا اورامتحان کا وقت ہے اس لیے لوگوں کو سہولت دینے میں وقت لگے گاکیونکہ میری زندگی کا مقصد اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے کہ چوروں سے ملک کو نجات دلانی ہے مگراس ملک کی بدنصیبی ہے کہ بعض چور وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیںاور وہ چوروں کی متحدہ یونین بنانا چاہتے ہیں، وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی ہے جس طرح چین میں چوروں کو گولی ماری ہے اس طرح پاکستان میں بھی قرار واقعی سزا دلائی جائے ۔

مزید خبریں