وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی امریکی سفیر پال جونز سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے امریکہ کے سفیر پال جونز نے یہاں ملاقات کی اور پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان دنیا میں امن کی بحالی کے حوالہ سے کوششوں …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے امریکہ کے سفیر پال جونز نے یہاں ملاقات کی اور پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان دنیا میں امن کی بحالی کے حوالہ سے کوششوں کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانیت کی فلاح و بہبود کےلئے پرعزم ہے، ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوقِ حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بیانیہ میں پاکستان کی ثقافت کی ترویج شامل ہے۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانی اور مالی قربانیوں کا ذکر کیا۔ پال جونز نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید خبریں