اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکڑ فہمیدا مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ز کو کھیلوں میں آگے آ نا چاہئے ،صوبوں کے ساتھ مل کر قومی سپورٹس پالیسی بنائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکڑ فہمیدا مرزا کا استقبالیہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکڑ فہمیدا مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ز کو کھیلوں میں آگے آ نا چاہئے ،صوبوں کے ساتھ مل کر قومی سپورٹس پالیسی بنائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اٹھارویں ایشین گیمز اور تیسری پیرا اولمپک گیمز 2018 میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں، ارشد ندیم نے اٹھارویں ایشین گیمز میں جیولین تھرو میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ حیدر علی نے تیسری پیرا اولمپک گیمز 2018 میں دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دل کی گہرائیوں سے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل بہت محدود ہوتے ہیں اور کھیلوں کی بہتری کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کوشش کر رہے ہیں۔








