پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) کھیلا جائیگا،

ابوظہبی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے کینگروز کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ …

ابوظہبی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے کینگروز کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔