پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کےلئے ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ عام آدمی کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ سے پسے ہوئے طبقے کی شکایات براہ راست وزیر اعظم …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کےلئے ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ عام آدمی کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ سے پسے ہوئے طبقے کی شکایات براہ راست وزیر اعظم تک پہنچنا ممکن ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں مختلف محکموں، وزارتوں اور دفاتر سے متعلقہ شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کےلئے ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ کے تحت بیک وقت اندرون ملک اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ نورعالم خان نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کےلئے پاکستانی عوام میں شعور و آگہی کا فروغ انتہائی ضروری ہے، پہلی بار اس نظام کے تحت تمام حکومتی محکمے، ملازمین اور اراکین پارلیمنٹ کا احتساب ہوسکے گا اور اس نظام کے تحت پالیسی سازی میں عوامی آراءکو بھی شامل کیا جائے گا، ترقی یافتہ ممالک پالیسیاں بناتے وقت عوام کی رائے ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں