اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف کارروائی ضرور کرے‘ لوگوں کو بدنام نہ کرے‘ بی آر ٹی اور پنجاب کے میٹرو منصوبوں کے سٹرکچر کی قیمت نکالی جائے تو ہمارے منصوبے کی لاگت کم ہے‘ ہم نے منصوبے کےلئے اربوں روپے کی بسیں خریدی ہیں جبکہ پنجاب کے میٹرو منصوبوں میں بسیں آﺅٹ سورس کی گئی …
وزیر دفاع پرویز خٹک کا قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف کارروائی ضرور کرے‘ لوگوں کو بدنام نہ کرے‘ بی آر ٹی اور پنجاب کے میٹرو منصوبوں کے سٹرکچر کی قیمت نکالی جائے تو ہمارے منصوبے کی لاگت کم ہے‘ ہم نے منصوبے کےلئے اربوں روپے کی بسیں خریدی ہیں جبکہ پنجاب کے میٹرو منصوبوں میں بسیں آﺅٹ سورس کی گئی ہیں‘ میں نے کبھی سی پیک کی مخالفت نہیں کی تاہم ہماری صوبائی حکومت کے ابتدائی دو سالوں میں ہمیں اس منصوبے کے بارے میں کچھ معلومات نہیں فراہم کی جارہی تھیں اس لئے ہم اے پی سی میں شامل ہوئے اور ہم نے مغربی روٹ حاصل کیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے ذاتی وضاحت پر کہا کہ میں نے کبھی بھی سی پیک کی مخالفت نہیں کی، مسئلہ یہ تھا کہ دو سال ہمارے صوبے کو خبر نہ تھی کہ کیا ہو رہا ہے ہم نے کل جماعتی کانفرنس میں صوبے کو نظر انداز کرنے کی بات کی، اس کے بعد مغربی روٹ شامل کیا، میں اپنے صوبے کے حقوق کےلئے لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بس ٹرانزٹ پروگرام اور اسلام آباد لاہور سے سٹرکچر کی قیمت نکالی جائے ہماری کم ہے۔ ہم اس پروگرام کو توسیع دے کر باڑہ تک لے گئے۔ ہم نے 9,8 ارب روپے کی بسیں خریدیں۔ اسلام آباد میٹرو کی بسیں آﺅٹ سورسز تھیں، تین پارکنگ پلازے اس میں شامل ہیں۔ اس پر سات سے آٹھ ارب روپے لاگت آئے گی، پانچ اور روٹ ہیں جہاں یہ سروس ہوگی، یہ اضافی اخراجات ہیں، پرانی گاڑیوں سکریپ کے طور پر خرید نے کےلئے ایک ارب روپے رکھے ہیں، ہم ان کا نقصان نہیں کرنا چاہتے۔ اس کا موازنہ اس طرح نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میٹرو منصوبوں پر سبسڈی دی جارہی ہے۔ بی آر ٹی پر ایک روپے سبسڈی نہیں دی جائے گی یہ دس سال منافع میں رہے گا، اس بارے میں مناظرہ کرلیا جائے۔








