اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر چاہتی ہے کہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہو‘ غریب کو چھت ملے تو وہ ذاتی سیاست سے نکل کر حکومت کا ساتھ دے‘ ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے‘ ہماری حکومت کشمیریوں کا مقدمہ آئندہ بھی لڑتی رہے گی‘ ماضی میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کے باوجود …
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے نکات کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر چاہتی ہے کہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہو‘ غریب کو چھت ملے تو وہ ذاتی سیاست سے نکل کر حکومت کا ساتھ دے‘ ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے‘ ہماری حکومت کشمیریوں کا مقدمہ آئندہ بھی لڑتی رہے گی‘ ماضی میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کے باوجود کشمیر کمیٹی اور حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے‘ ہر کوئی کہتا ہے کہ احتساب مجھ سے شروع کیا جائے لیکن جب احتساب شروع ہوتا ہے تو وہ چیخنا شروع کردیتا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان آزاد ہے اور دس لاکھ شہداءکا خون اس میں شامل ہے‘ نیب کے کیسز ہماری حکومت سے پہلے کے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 چوروں کو جیل میں بند کروں گا۔ نیلسن منڈیلا اصولوں کا پکا تھا، وہ ایک نظریہ اور سوچ کےلئے جیل گیا اس نے آشیانہ کے نام پر یا صاف پانی پر غریب عوام کو نہیں لوٹا، اس نے معصوم عورتوں کو شہید نہیں کیا، ہر کوئی کہتا ہے کہ احتساب مجھ سے شروع کریں جب احتساب شروع ہوتا ہے تو شور مچاتے ہیں، ملکی معیشت کا حل یہ ہے کہ جس نے ملک لوٹا اس کو اندر کریں، منصوبوں کے پی سی ون بننے کے بعد اس کی لاگت میں اضافہ کردیا گیا، اسی وجہ سے معیشت کا یہ حال ہے، اسی وجہ سے غریب مر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 دن میں پہلی بار عوام نے عوام کی بات کرنے والا وزیراعظم دیکھا، امیر اور غریب کےلئے الگ الگ پاکستان کا تصور ختم ہوا، یہاں سرکاری ہیلی کاپٹر پر ناشتہ مری لے جاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے، ماضی میں غریبوں کو لوٹا گیا، کوئی سرمایہ کاری نہیں آئی، ان کے دور میں سب سے کم سرمایہ کاری ہوئی، کیا سرمایہ کاری لائی گئی۔








