اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کرپشن کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سویٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی سے ملاقات کے دوران کیا۔فروغ نسیم نے سوئس بنک اکاو¿نٹس کے حوالے سے کہا کے کسی جائز ذرائع سے حاصل ہونے والی دولت سے حکومت کو کوئی اختلاف …
وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے سویٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کرپشن کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سویٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی سے ملاقات کے دوران کیا۔فروغ نسیم نے سوئس بنک اکاو¿نٹس کے حوالے سے کہا کے کسی جائز ذرائع سے حاصل ہونے والی دولت سے حکومت کو کوئی اختلاف نہیں ہے ، ناجائز طریقے سے جمع کی ہوئی دولت کے خلاف ہمیں سوئس حکومت کی مدد اور حمایت درکار ہے۔سوئس سفیر نے وزیر قانون کو تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ناجائز دولت کو سوئس بنکوں سے دور رکھنے کے لیے چند برس قبل قانون سازی کی گئی ہے۔وزیر قانون نے تھامس کولی کو بتایا کے پاکستان سوئس حکومت کی جانب سے طلباء کو دی گئی سکالرشپ کا خیرمقدم کرتا ہے اور سویٹزرلینڈ سے تجارت،ثقافت اور قانون کے شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نے دھشتگردی کے خلاف پاکستانی فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے دھشتگردی کو پاکستان اور پاکستان سے باہر کچلنے کے لئیے ذبردست کردار ادا کیا جسے عالمی سطح پر تسلیم کیاجانا چاہیے۔ اس پر سوئس سفیر نے وزیر قانون سے اتفاق کیا اور کہا کہ پاکستانی فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کی تشہیر کی جانی چاہئے۔








