اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف پانچ رکنی وفد کے ہمراہ (آج)جمعرات کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ازبک وزیر خارجہ پاکستانی اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات کریںگے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ازبک وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کریںگے …
ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف پانچ رکنی وفد کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف پانچ رکنی وفد کے ہمراہ (آج)جمعرات کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ازبک وزیر خارجہ پاکستانی اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات کریںگے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ازبک وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کریںگے ۔رواں سال کے دوران ازبک وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔پاکستا ن اور ازبکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر قریبی اور خوشگوار دو طرفہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین مخلتف سیکٹرز میں دو طرفہ تعاون مین بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ازبک وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دونون ملکوں کے درمیان علاقائی و دو طرفہ سطح پر باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔








