برطانیہ کے کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی مفصل رپورٹ پیش کر دی

لندن ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے بعد برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قائم کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی ایک مفصل رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ یہ رپورٹ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن اور لیبر پارٹی کے رہنما کرس …

لندن ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے بعد برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قائم کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی ایک مفصل رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ یہ رپورٹ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن اور لیبر پارٹی کے رہنما کرس لزلی جو کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کے چیئرمین بھی ہیں، نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور گروپ کے دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پیش کی ۔ رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی طرف سے طاقت کے بے جا استعمال اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے برطانیہ کے غیر جانبدار مبصرین کی مقبوضہ علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر بھارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے دارلعوام اور دارالامرا کے ستر ممبر پر مشتمل کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کی تیار کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گروپ کی طرف سے متعدد بار درخواست کے باوجود بھارت کی مرکزی حکومت یا مقبوضہ جموں و کشمیر کی حکومت کا کوئی نمائندہ اپنا مو¿قف زبانی یا تحریری دینے پر آمادہ نہیں ہوا ۔ رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے مصائب و مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ 1990ءکا آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو ختم کرنے کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی فوجیوں پر سول عدالتوں میں مقدمات چلانے کی راہ ہموار کرے اور بے نام اور گمنام قبروں میں مدفون افراد کی شناخت ار اس سارے عمل کو جدید فرنزک طریقوں سے تصدیق کر کے گمشدہ افراد کی شناخت کے بارے اُن کے خاند نوا ن کی مدد کی جائے۔

مزید خبریں