وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،فاروق اعظم ملک

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بدھ کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کیساتھ جنرل الیکشن مہم میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بدھ کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کیساتھ جنرل الیکشن مہم میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمہ اور ترقی کے عمل کیلئے جامع پالیسی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔فاروق اعظم ملک کا کہناتھا کہ عوام نے جس طرح وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے ،اسکی مثال نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس عزم کیساتھ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت آگے بڑھ رہی ہے ،یقینا ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق اعظم ملک کا کہناتھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے مکمل پروگرام رکھتی ہے۔

مزید خبریں