اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے جموں و کشمیر سے متعلق برطانوی آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ(اے پی پی کے جی)کی جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ اور سفارشات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا پائیدار حل جنوبی ایشیاءمیں امن،سلامتی اور استحکام کیلئے ضروری ہے، بھارت کی جانب سے مذاکرات سے مسلسل انکار …
پاکستان کا جموں وکشمیر سے متعلق برطانوی آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بارے رپورٹ اور سفارشات کا خیر مقد م ، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے جموں و کشمیر سے متعلق برطانوی آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ(اے پی پی کے جی)کی جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ اور سفارشات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا پائیدار حل جنوبی ایشیاءمیں امن،سلامتی اور استحکام کیلئے ضروری ہے، بھارت کی جانب سے مذاکرات سے مسلسل انکار اور کشمیر ی عوام کیخلاف جارحیت اور جبر و استبداد نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر سے متعلق برطانوی آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ(اے پی پی کے جی)کی جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ اور سفارشات کا خیر مقدم کرتا ہے، جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سخت مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔رپورٹ میں رواں سال جون میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال،ڈریکونین قوانین سے متعلق جاری رپورٹ کی تائید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں،جبری گمشدگیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔








