اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان کی صدارت میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کا 119 واں اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت منعقد ہونے والا پی پی آئی بی کا یہ پہلا اجلاس تھا جس میں وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پی پی آئی …
وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان کی صدارت پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کا 119 واں اجلاس منعقد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان کی صدارت میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کا 119 واں اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت منعقد ہونے والا پی پی آئی بی کا یہ پہلا اجلاس تھا جس میں وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پی پی آئی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہجہاں مرزا نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی پی آئی بی کے تحت اب تک 16.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس میں 15 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 37 منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ یہ بھی وضاحت کی گئی کہ پی پی آئی بی بجلی کی پیداوار کے فروغ کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس میں 14 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے 25 مختلف منصوبے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت قومی گرڈ میں 50 فیصد سے زائد بجلی نجی شعبہ کے ذریعے شامل کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے پی پی آئی بی کے کردار اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔








