آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی لینڈ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد صالح میگرن العامری نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران خطہ کی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں افواج کے مابین دفاع، سکیورٹی …

راولپنڈی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی لینڈ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد صالح میگرن العامری نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران خطہ کی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں افواج کے مابین دفاع، سکیورٹی اور فوجی تربیت کے حوالہ سے باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کا دورہ کرنے والے متحدہ عرب امارات کے جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید خبریں