وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت مالیاتی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت بدھ کو مالیاتی مشاورتی کمیٹی (ایف سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جولائی دسمبر 2016ئ، جنوری جون 2013ءاور جولائی دسمبر 2017ءکے دوران این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران رپورٹس کو پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلی …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت بدھ کو مالیاتی مشاورتی کمیٹی (ایف سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جولائی دسمبر 2016ئ، جنوری جون 2013ءاور جولائی دسمبر 2017ءکے دوران این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران رپورٹس کو پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو وفاقی حکومت کے مالیاتی پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزرائے خزانہ نے وفاقی حکومت کو مالیات کے شعبہ کی بہتری کے حوالے سے وفاقی حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اس حوالے سے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کے دوران صوبوں کی بچ جانے والی رقوم پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کے پبلک فنانشل مینجمنٹ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا جو عالمی بینک کی معاونت سے شروع کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پی ایف ایم پروگرام کے حوالے سے تکنیکی اور ذیلی کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی اور صوبوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان کمیٹیوں کے لئے اپنے نمائندے نامزد کریں۔

مزید خبریں