سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 نومبر سے شروع ہوگا

62

کولمبو ۔یکم نومبر (اے پی پی) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 نومبر سے گال میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں انگلینڈ اور سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز انگلش ٹیم کے نام رہی تھی، ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو 3-1 سے شکست دی تھی جبکہ واحد ٹی ٹونٹی میچ میں انگلش ٹیم 30 رنز سے فتح یاب رہی تھی۔ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 6 نومبر سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک کینڈی میں کھیلاجائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔