ہانگ کانگ اور چین کی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

78

ہانگ کانگ ۔ 2 نومبر (اے پی پی) ہانگ کانگ اور چین کی سٹاک مارکیٹس میں جمعہ کو تیزی رہی جس کی وجہ امریکی صدر کی جانب سے اپنی ٹویٹ میںچین کے لئے مثبت رائے کا اظہار رہا۔ہانگ کانگ سٹاک ایسچنج کے مرکزی225 انڈکس میں2.1 فیصد پوائنٹس اور شنگھائی کے کمپوزٹ انڈکس میں ایک فیصد سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔چینی کرنسی یوان کی اس دوران شرح تبادلہ ایک فیصد بڑھتے ہوئے 6.9151 یوان فی ڈالر پر آگئی جبکہ ٹوکیو سٹاک کے مرکزی انڈکس میں 1.2 فیصد پوائنٹس ،سئیول کے کوپی انڈکس میں2.2 فیصد اور تائیپی سٹاکس اندکس میں 0.5 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا تاہم سڈنی کا انڈکس0.3 فیصد پوائنٹس کمی کا شکار ہوا۔