اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزارت خارجہ نے 2013ءسے بیرون ملک مقیم سیاسی اور غیر پیشہ ور سفیروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی‘ مسلح افواج پاکستان سے ریٹائرڈ 22 افسران اس میں شامل ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کو تحریری طور پر وزارت خارجہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ اس وقت اومان‘ طرابلس‘ برونائی‘ سراجیوو‘ کولمبو‘ ابوجا‘ پورٹ لوئس‘ عمان‘ دمشق‘ کیف‘ بندر …
وزارت خارجہ نے 2013ءسے بیرون ملک مقیم سیاسی اور غیرپیشہ ور سفیروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزارت خارجہ نے 2013ءسے بیرون ملک مقیم سیاسی اور غیر پیشہ ور سفیروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی‘ مسلح افواج پاکستان سے ریٹائرڈ 22 افسران اس میں شامل ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کو تحریری طور پر وزارت خارجہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ اس وقت اومان‘ طرابلس‘ برونائی‘ سراجیوو‘ کولمبو‘ ابوجا‘ پورٹ لوئس‘ عمان‘ دمشق‘ کیف‘ بندر سری بگاوان میں مسلح افواج سے ریٹائرڈ افسران بطور سفیر تعینات ہیں جبکہ سراجیوو ‘ ریاض‘ کولمبو‘ عمان‘ مالے‘ طرابلس‘ دمشق‘ ابوجا‘ دوحہ اور کیف میں کنٹریکٹ پر سابق فوجی آفیسر بطور سفیر تعینات ہیں۔ جبکہ سیاسی بنیادوں پر امریکا‘ کینیڈا‘ بحرین سمیت کئی ممالک میں سیاسی بنیادوں پر سفیر تعینات ہیں۔ حکومت نے امریکا میں علی جہانگیر صدیقی کی جگہ ڈاکٹر اسد مجید خان کو نامزد کر رکھا ہے۔








