وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور سے پاکستان میں فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بریٹی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورسے پاکستان میںفرانس کے سفیرڈاکٹر مارک بریٹی نے اسلام آباد میںملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات باالخصوص آزادجموںوکشمیر اور گلگت بلتستان میںمعاشی و سماجی شعبوں کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان اچھے …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورسے پاکستان میںفرانس کے سفیرڈاکٹر مارک بریٹی نے اسلام آباد میںملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات باالخصوص آزادجموںوکشمیر اور گلگت بلتستان میںمعاشی و سماجی شعبوں کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ اور بھی مضبوط ہو رہے ہیں۔ملاقات میںاپنی حکومت کی ترجیجات کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معاشی و سماجی شعبوں کی ترقی کے ذریعے پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے کے وژن سے متعلق پرعزم ہیں۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت اورمعدنیات کے شعبوں کی صلاحیت کو اُجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے فرانسیسی سفیر سے ان شعبوں کی ترقی کے حوالے سے مختلف منصوبہ بندی کابھی ذکر کیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ان علاقوں میں سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے نئے سیاحتی مقامات، رابطہ سڑکیں اور تفریحی سرگرمیاں بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ساتھ ہی غیر ملکی سیاحوں ،کوہ پیماﺅں اور ٹریکرز کے لیے ویزا پالیسی، سکیورٹی اور ریسکیو سروسزکو مزید بہتربنایا جارہا ہے۔