شنگھائی۔04 نومبر(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران شنگھائی پہنچ گئے ۔ اتوار کو شنگھائی پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال شنگھائی کے نائب میئر پنگ چن لی نے کیا ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار ، وزیر اعظم مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام …
وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران شنگھائی پہنچ گئے

مزید خبریں
شنگھائی۔04 نومبر(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران شنگھائی پہنچ گئے ۔ اتوار کو شنگھائی پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال شنگھائی کے نائب میئر پنگ چن لی نے کیا ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار ، وزیر اعظم مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی وفد میں شامل ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان شنگھائی میں چائنہ انٹر نیشنل ایکسپو میں شرکت کریںگے اور (آج) پیر 5نومبر کو نمائش کے افتتاحی اجلا س میں شرکت کریںگے اور بطور مہمان خصوصی خطاب بھی کریںگے ۔








