صدر مملکت عارف علوی کاجامع کراچی کے انٹرنیشنل سنٹر برائے کیمیکل و بیالوجیکل سائنسز میں مستقبل کے لئے قدرتی مصنوعات کے موضوع پر دوسرے عالمی سمپوزیم سے افتتاحی خطاب

کراچی ۔ 04 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان تحقیق کے شعبہ میں اولین ممالک کے نقشے میں شامل ہو گا، انسانیت کے لئے خوراک، ادویات اور اشجار کے شعبہ میں مقامی سطح پر تحقیق کی ضرورت ہے، مہلک امراض کے مہنگے علاج سے بچنے کے لئے تحقیق اور اس شعبہ میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو جامع …

کراچی ۔ 04 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان تحقیق کے شعبہ میں اولین ممالک کے نقشے میں شامل ہو گا، انسانیت کے لئے خوراک، ادویات اور اشجار کے شعبہ میں مقامی سطح پر تحقیق کی ضرورت ہے، مہلک امراض کے مہنگے علاج سے بچنے کے لئے تحقیق اور اس شعبہ میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو جامع کراچی کے انٹرنیشنل سنٹر برائے کیمیکل و بیالوجیکل سائنسز میں مستقبل کے لئے قدرتی مصنوعات کے موضوع پر دوسرے عالمی سمپوزیم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطاءالرحمن بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کاشت کاری کے شعبہ میں پانی کے تحفظ کی تکنیکس پر بھی تحقیق ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نیا پاکستان کوئی مخصوص افراد کے لئے نہیں بلکہ یہ ہر ایک کے لئے ہے اور ہر ایک کی فلاح و بہبود حکومت کا مشن ہے۔ صدر مملکت نے بچوں میں خوراک کی کمی اور سٹنٹنگ کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سدباب کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد انسانی وسائل کی استعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صرف کراچی یونیورسٹی کے ایک شعبہ میں 200غیرملکی طالب علموں کا اندراج قابل تحسین ہے اور یہ اس شعبہ کی شاندار کارکردگی کا مظہر ہے۔

مزید خبریں