کراچی۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیاد ت میںملک میں مڈل اور نچلے طبقے کا انقلاب آیا ہے،کراچی کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو گورنر ہاﺅس کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ودیگر عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا چوہدری فواد حسین پی ٹی آئی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ودیگر عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
کراچی۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیاد ت میںملک میں مڈل اور نچلے طبقے کا انقلاب آیا ہے،کراچی کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو گورنر ہاﺅس کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ودیگر عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری،وفاقی وزیر میاں محمود سومرو، صوبائی صدر امیر بخش بھٹو ، ممبر صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، کراچی ڈویزن کے صدر خرم شیر زمان اور دیگر بھی موجودتھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن عمران خان کے نظریہ سے جیتا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں شکایت سیل بنا دیا گیا ہے اور گورنر سندھ سے بھی کہیں گے کہ وہ گورنر ہاﺅس میں عوامی شکایت سیل قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی 200 افراد کی لسٹ فراہم کرے ، ان لسٹوں کواس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔








