اسلام آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، املاک اور نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو روز سے قوم …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کی پی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، املاک اور نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو روز سے قوم اضطراب میں تھی جس دوران کچھ لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا، قانون توڑنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کے فرانزک ریکارڈ کے حصول کے لیے چیئرمین پی ٹی اے اور سائبر کرائم ونگ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔








