وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پینل ڈسکشن میں گفتگو

کراچی۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کو بھی ریگولیٹ کرنے کی زمہ داری دی جائے گی۔ مقامی ہوٹل میں اتوار کے روز ”There is no truth only Narrartive “کے عنوان سے منعقدہ پینل ڈسکشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …

کراچی۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کو بھی ریگولیٹ کرنے کی زمہ داری دی جائے گی۔ مقامی ہوٹل میں اتوار کے روز ”There is no truth only Narrartive “کے عنوان سے منعقدہ پینل ڈسکشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے بنیاد نیوز اور جعلی داستانیں ایک چیلنج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل چیلنج سوشل میڈیا سے آ رہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بہت سے اکاﺅنٹس ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک جو زیادہ تر سوشل میڈیا کو کنٹرول کرتے ہیں، انہیں سمجھنا ہوگا کہ اس کے تیسری دنیا کے ممالک پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کے اعتبار سے پاکستان میں مکمل آزادی ہے اور ہمارے یہاں بہت طاقتور میڈیا اور آزاد عدلیہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تشدد کرنے کے لئے کوئی لائسنس نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور ہم وہ قوم ہیں جو خود اپنا محاسبہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں